فوڈ اتھارٹی ٹیم کا بادامی باغ میں جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپہ

11-23-2023

(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بادامی باغ میں جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔ 130 کلو جعلی شہد اور دیگر مال تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ بادامی باغ میں جعلی شہد بنانے والے یونٹ میں گندگی تھی، زنگ آلود برتنوں میں کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا، 130 کلو جعلی شہد، 10 کلو گلوکوز سیرپ  اور دیگر مال تلف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا جعلی شہد کے یونٹ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، شہری صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کو 1223 ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔