نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

11-23-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی معاشی ، امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔