وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میو ہسپتال کا دورہ، زیر تعمیرا یمرجنسی بلاک میں کاموں کا جائزہ

11-23-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ایمرجنسی بلاک میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے زیر تعمیر ایمرجنسی کے تمام بلاکس اور فلورز کا مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے سی ٹی سکین ایریا کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا بھی جائزہ لیا۔   — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 23, 2023 نگران وزیراعلیٰ نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اوریونیورسٹی میں کلاس رومز ، ہال ، تھیٹر ، راہداریوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم ، سیکرٹری صحت علی جان،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔