انعم تنویر کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

11-23-2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انعم تنویر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انعم تنویر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ اور سفید رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انعم تنویر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں جون ایلیا کا شعر لکھا۔ تھی کسی شخص کی تلاش مجھےمیں نے خود کو ہی انتخاب کیا اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔ اس سے قبل انعم تنویر سے پوچھا گیا تھا کہ ’آپ ماہرہ خان اور صبا قمر کی طرح مشہور کیوں نہیں ہوئیں، کیا شہرت حاصل کرنے کے لیے بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری ہے؟‘ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2012 میں انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم 2019 تک اداکاری کو سنجیدگی سے نہیں لیا تاہم جب 2019 میں اداکاری کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا تو کئی ڈرامے مقبول بھی ہوئے۔ انعم تنویر کا کہنا تھا کہ مشور اداکار اور اچھا اداکار ہونا دو مختلف باتیں ہیں، یہ ضروری نہیں کہ شہرت حاصل کرنے کے لئے بالی ووڈ میں کام کیا جائے لیکن یہ المیہ ہے کہ ہمارے یہاں ایک سٹار کو اس وقت تک سٹار تسلیم نہیں کیا جاتا جب تک وہ بالی ووڈ میں کام کرکے نہ آجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پہچانیں اور فنکاروں کی عزت کریں۔