دعا ہے آپکو خوشیاں و کامیابیاں نصیب ہوں: زینب شبیر کا اسامہ کی سالگرہ پر پیغام

11-23-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسامہ خان کی سالگرہ پر ساتھی اداکارہ زنیب شبیر نے مبارکباد کا پیغام جاری کردیا۔

بے مثال اداکاری اور عاجز مزاجی کے سبب لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں بسنے والے اداکار اسامہ خان نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منالی، اس موقع پر  جہاں دیگر ساتھی اداکاروں نے انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے وہیں ان کی دوست زینب شبیر بھی پیچھے نہ رہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے اسامہ خان کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ،مذکورہ تصویر میں دونوں اداکار گاڑی میں موجود ہیں، پوسٹ میں اداکارہ نے اسامہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ تصویر کے کیپشن میں زینب شبیر نے لکھا کہ  "سالگرہ مبارک ہو، دعا ہے آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں اور کامیابیاں نصیب ہوں"۔