کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری مسقط سے گرفتار
11-23-2023
(لاہور نیوز) شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری کو مسقط سے گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو مسقط سے گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ناصرپاکستان میں شہریوں سے فراڈ کر کے فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور اشتہاری ناصر کو آج مسقط سے پاکستان لایا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 135 ہو گئی ہے۔