پنجاب پولیس کے اہلکار کو کراچی میں چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا

11-23-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے اہلکار کو کراچی میں مقامی پولیس کے بغیر گھر میں چھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے کارروائی سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے میں کی گئی، اس دوران گھر میں موجود افراد نے پنجاب پولیس کے اہلکار سمیت 3 افراد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس آئی اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، گھر میں موجود متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔