پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انٹربینک میں ڈالر سستا

11-23-2023

(ویب ڈیسک) معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 654 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 856 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، کاروباری دن کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔