ہمایوں سعید پاکستان سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خواہاں

11-23-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کی حمایت کردی۔

حال ہی میں اداکارہ ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے متعلق سوال پر ہمایوں کا کہنا تھا کہ  پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلمیں لگنی چاہئیں، میں کبھی اس کے خلاف نہیں رہا، بھارتی فلم انڈسٹری ایک ہفتے میں دو سے تین فلمیں ریلیز کرتی ہے جبکہ پاکستان میں فلمیں کم بن رہی ہیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ  صرف بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ اور ترکش فلمیں بھی پاکستانی سینماؤں میں لگنی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سینماؤں کا رُخ کرتے رہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ  ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے کہ ایک اچھی فلم ریلیز ہوتی ہے پھر اس کے پانچ یا چھ ماہ بعد دوسری فلم آتی  ہے، اس طرح لوگوں کا سینماؤں میں جانے کا تسلسل برقرار نہیں رہتا۔