فوڈ اتھارٹی کا موٹر ویز پر غیر منظور شدہ پروڈکٹس کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن

11-23-2023

(لاہور نیوز) موٹرویزپرغیر منظور شدہ فوڈ پروڈکٹس ہٹانے کی مہلت21نومبر کوختم ہوگئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نےکریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی سے غیر منظورشدہ اشیاء کی فروخت پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیموں نے موٹر وے پر ریسٹ ایریاٹک شاپس کی چیکنگ کی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہےکہ موٹرویز کے ساتھ،لاری اڈوں،بس سٹینڈز،ریلوے اسٹیشن پر ٹک شاپس کی بھی چیکنگ کی جائے گی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ پروڈکٹس کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔