سابق کپتان شعیب ملک نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہونگے

11-23-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

شعیب ملک نے اپنے ریجن سیالکوٹ کی ٹیم کو جوائن کرلیا،سابق کرکٹر سیالکوٹ کی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ شعیب ملک پریکٹس میچ میں بھی کھیلیں گے۔  اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کیلئے ٹی 20 ورلڈکپ  2024 میں اپنی دستیابی ظاہر کی تھی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔ یاد رہے کہ شعیب ملک کا شمار کامیاب آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنےکیریئر کے دوران124 میچز میں 31.21 کی اوسط اور 125.64 کے سٹرائیک سے 2435 رنز بنائے ہیں۔