پاکستان ریلویز : مسافروں کو آن لائن خدمات کی فراہمی کیلئے ایپ کا اجراء

11-23-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے آن لائن خدمات کی فراہمی کے لئے لاہور میں رابطہ ایپ کا اجراء کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے مسافروں کو آن لائن خدمات فراہم کرنے کے لئے لاہور میں رابطہ ایپ کا اجرا کردیا۔ نگران وزیر شاہد اشرف تارڑ نے باضابطہ طور پر رابطہ ایپ کا اجراء کیا۔ ریلوے ایپ کی سہولت تین ریل گاڑیوں پر مہیا کی جائے گی اور آئندہ دنوں میں مزید ریل گاڑیوں کیلئے بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔  رابطہ ایپ مسافروں کو گھر سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دے گی اور وہ ٹکٹوں ، ہوٹلوں، ٹیکسیوں اور طعام کیلئے بکنگ کرسکیں گے۔