دورہ آسٹریلیا : پاکستانی سکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا، راولپنڈی میں آج سے تربیتی کیمپ ہوگا
11-23-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کا قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم سکواڈ دورہ آسٹریلیا کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، آج سے تربیتی کیمپ کا آغاز کیا جائے گا۔
راولپنڈی سٹیڈیم میں 28 نومبر تک جاری رہنے والے اس تربیتی کیمپ میں امام الحق اور فہیم اشرف شادیوں کی وجہ سے شرکت نہیں کریں گے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹرز حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعہ کو کیمپ میں شامل ہوں گے جبکہ نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کے منیجر ہوں گے اور منصور رانا بطور اسسٹنٹ منیجر ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ پاکستانی سکواڈ 28 نومبر کو اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا جس کے بعد قومی ٹیم 30 نومبر کو لاہور سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو جائے گی۔