دورہ آسٹریلیا، قومی ٹیم جمعرات سے تربیتی کیمپ شروع کرے گی

11-22-2023

(ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جمعرات سے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لئے تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جمعرات سے شروع ہو گا، کھلاڑیوں نے کیمپ کے لئے رپورٹ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سے مستثنیٰ کر دیا ہے، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعہ کے روز کیمپ میں شامل ہونگے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہو گا۔