عبدالغفور حیدری کی امام کعبہ سے ملاقات، پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

11-22-2023

(ویب ڈیسک) امام کعبہ فضیلت الشیخ صالح بن عبداللہ بن حمید سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے امام کعبہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مملکت سعودی عرب نے فلسطین اور اسرائیل جنگ میں مظلوم فلسطینیوں کی صحیح ترجمانی کرکے پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ سعودی عرب مرکز اسلام ہے، سعودی عرب کی آواز تمام امت مسلمہ کی آواز ہے۔ وفد میں مفتی ابرار احمد، حماد حیدری، محمد کاکڑ و دیگر بھی شامل تھے۔