عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے
11-22-2023
(لاہور نیوز) عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے۔ برائلر گوشت پھر مہنگا ہونے لگا۔
پولٹری مصنوعات اور موسمی سبزیوں کی خریداری مشکل ہو گئی۔ برائلر گوشت 15 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 499 روپے تک جا پہنچی۔ فارمی انڈوں کے فی درجن نرخ 331 روپے مقرر، پرچون میں انڈے 340 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 140 ، ٹماٹر 180 ، لہسن چائنہ 800 روپے فی کلو ہے۔ ادرک 800، سبز مرچ 120، پالک 60 روپے فی کلو فروخت، ساگ 70، پھول گوبھی 90 ، مٹر 280 روپے فی کلو ہیں۔ گاجر دیسی 110 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ عوام کہتے ہیں دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے۔ مارکیٹوں میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔