پولیس کی گاڑیوں کا پہیہ جام، پٹرول کے فنڈز ختم

11-22-2023

(لاہور نیوز) پٹرول کےفنڈز ختم ہونے سے پولیس کی گاڑیوں کاپہیہ جام ہوگیا، پنجاب پولیس کے آپریشنز،انویسٹی گیشن ونگ اور سٹی ٹریفک پولیس کو پٹرول کی فراہمی بند ہو گئی۔

فنڈز کی عدم دستیابی پر پولیس کی سرکاری گاڑیوں کو پٹرول کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی، تھانوں کی گاڑیوں میں ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشن انچارج  اپنی جیب سے پٹرول ڈلوانے پر مجبور ہیں۔  کچھ عرصہ پہلےحکومت کی جانب سےچارماہ کےلئے سترہ کروڑ روپے تمام اضلاع اوریونٹس میں تقسیم کیے گئے تھے، لاہور پولیس کو 2 کروڑ 30 لاکھ جبکہ  ٹریفک پولیس کو ساٹھ لاکھ روپے دئیے گئے تھے۔ پنجاب پولیس کے مطابق 25 ہزارسے زائدگاڑیوں  اور موٹر سائیکلوں کےلئے رواں سال ساڑھے 12 ارب  روپے مانگے گئےتھے،پہلے کوارٹرمیں اڑھائی ارب روپے جاری ہوئے جو کم پڑ گئے۔