انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہو گیا

11-22-2023

(ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کی کمی کے ساتھ 286 روپے 75 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔