جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد و دیگرکیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

11-22-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر 65 ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت  کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے  عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور  خدیجہ شاہ سمیت 65 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے موقع پر  9 ملزمان کی غیر حاضری کے باعث ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم نہ ہو سکیں۔ بعدازاں عدالت نے  تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔