9 مئی واقعات کے مقدمات میں گرفتار 711 ملزمان ڈسچارج

11-22-2023

(لاہور نیوز) 9 مئی واقعات کے مقدمات میں گرفتار 711 ملزمان ڈسچارج کردیئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمات سے ڈسچارج افراد کا ریکارڈ مکمل کرلیا، جناح ہاؤس حملے کے مقدمہ میں 31 ملزمان گرفتاری کے بعد ڈسچارج ہوئے، 30 ملزمان شناخت پریڈ کے بعد جبکہ 1  بغیر شناخت پریڈ ڈسچارج کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے 14 مقدمات میں 145 ملزمان ڈسچارج کیے گئے، دہشت گردی کے مقدمات میں 129 افراد کو شناخت پریڈ کے بعد چھوڑا گیا ، دیگر 49 مقدمات کے 566 ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ  306 ملزمان شناخت پریڈ کے بعد جبکہ 260 بغیر شناخت پریڈ ڈسچارج کیے گئے، مقدمات کی تفتیش اور ٹرائل میں بے گناہ افراد کو شامل نہیں کیا گیا۔