سموگ کا راج برقرار، لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا
11-22-2023
(لاہور نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں سموگ کا راج برقرار ہے، شہر میں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو پوائنٹ سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے،مال روڈ کے اطراف میں فضائی آلودگی کی شرح 372 ریکارڈ کی گئی۔ شملہ پہاڑی کے اطراف میں 322، گارڈن ٹاؤن کے گردو نواح میں 303 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب لاہور انتظامیہ نے سموگ کریک ڈاؤن بھی تیز کردیا ہے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نگرانی کی جارہی ہے،کیمروں کی مدد سے 13000 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے گئے۔ انسداد سموگ کارروائیوں میں اب تک 8000 گاڑیاں بند کی گئی ہیں۔