لاہور کی معروف کاروباری شخصیت سلمان ملک آئی پی پی میں شامل

11-21-2023

(لاہور نیوز) لاہور کی معروف کاروباری شخصیت سلمان ملک ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔

سلمان ملک اورعفیف صدیقی نے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی۔ سلمان ملک اور عفیف صدیقی اپنے ساتھیوں سمیت استحكام پاكستان پارٹی میں شامل ہو گئے اور جہانگیر خان ترین كی قیادت پر اعتماد كا اظہار کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں بااثر سیاسی شخصیات، یوسی ناظمین بھی پارٹی میں شامل ہوئے۔ دوسری جانب ضلع قصور سے 22 بلدیاتی نمائندوں اور تاجر رہنماؤں نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین، کونسلرز، صدر انجمن تاجران اور یوتھ رہنما پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عوام باشعور ہیں، باریاں لینے والوں کے لئے 8 فروری مایوسی کا دن ہو گا، لوٹ مار کے بجائے استحکام پاکستان پارٹی ملکی وسائل عام آدمی پر خرچ کرے گی۔