فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ماہرین سے مدد طلب

11-21-2023

(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ نے فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی عالمی ڈونرز سے بروقت تکمیل کیلئے تکنیکی ماہرین سے مدد طلب کر لی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس نیٹ وسیع، بارڈر کراسنگ پوائنٹ، ہائرایجوکیشن کے فارن فنڈڈ پراجیکٹس تاخیر کا شکار ہیں، اس لئے وزارت خزانہ نے فارن فنڈڈ منصوبوں کی تاخیر کا ایشو وزیراعظم آفس اور صوبائی حکومتوں کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ شمشاد اختر کے زیرصدارت غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کے پورٹ فولیو سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اے ڈی بی، عالمی بینک کے فنڈڈ وفاقی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے معاشی منڈیوں تک رسائی، غربت کے خاتمے سے متعلق منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا، اجلاس میں بارڈر کراسنگ پوائنٹ میں بہتری، ڈیجیٹل ادائیگیوں تک رسائی کے منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق فارن فنڈڈ منصوبوں میں تاخیر کے باعث لاگت بڑھنے سے سرمایہ اور وقت کا نقصان ہو رہا ہے۔