دورہ آسٹریلیا کیلئے کیمپ: قومی ٹیسٹ سکواڈ کے ممبران بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے

11-21-2023

(لاہور نیوز) دورہ آسٹریلیا کے لئے کیمپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کے ممبران کل شام اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کیمپ 23 سے 28 نومبر تک جاری رہے گا، پاکستان ٹیسٹ سکواڈ پہلے دو دن پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دو روزہ وارم اپ میچ بھی شیڈول کیا جائے گا۔ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے کیمپ کے آخری روز آپشنل پریکٹس سیشن رکھا جائے گا، ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے نئی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ متعدد بونڈنگ سیشن بھی رکھے جائیں گے، باؤلنگ کوچز سعید اجمل اور عمر گل بھی راولپنڈی میں منعقد کیمپ کا حصّہ ہوں گے۔