جامعات میں بھرتیوں کا معاملہ التوا کا شکار

11-21-2023

(لاہور نیوز) جامعات میں بھرتیوں کا معاملہ مزید التوا میں پڑ گیا۔

الیکشن کمیشن نے ایک دفعہ پھر بھرتیاں کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو مراسلہ بھجوا دیا۔ مختلف جامعات کی درخواست پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت کسی بھی یونیورسٹی میں بھرتیوں کی اجازت نہیں ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات نے بھرتیوں کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔