پاپولیشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’ آبادی کی وجہ سے بڑھتے مسائل ‘‘پر کانفرنس شروع
11-21-2023
(لاہور نیوز) پاپولیشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’ آبادی کی وجہ سے بڑھتے مسائل ‘‘پر دو روزہ کانفرنس شروع ہو گئی۔
پاپولیشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایف سی کالج میں ہونیوالی کانفرنس میں ملکی و بین الاقوامی محققین شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی ذکیہ شاہ نواز تھیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آبادی کی شرح میں دو اعشاریہ پانچ ، پانچ فیصد سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہی حال رہا تو 2050 تک 104 ملین مزید نوکریوں اور ساڑھے پندرہ ملین مزید گھروں کی ضرورت ہو گی۔ آبادی میں توازن لانے کی ضرورت ہے، ایسا نہ کیا گیا تو مزید مسائل جنم لیں گے۔ ڈائریکٹرجنرل پاپولیشن پنجاب ثمن رائے کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی میں توازن رکھنے کے لئے ڈیپارٹمنٹ آگاہی کا کام کر رہا ہے۔ کانفرنس میں 25 سے زائد تحقیقی مقالے بھی پیش کئے جائیں گے۔