یوکے سے آئے 160 سکھ یاتری کا ڈبل ڈیکر بس پر مذہبی مقامات کا دورہ

11-21-2023

(لاہور نیوز) یوکے سے آئے 160 سکھ یاتریوں نے ڈبل ڈیکر بس پر مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔

یاتریوں کا قذافی سٹیڈیم میں ٹرمینل پر ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا۔ ڈبل ڈیکر بس پراجیکٹ کے انچارج اشفاق احمد ڈوگر نے یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔ یاتریوں کا جتھہ خصوصی ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے شاہی قلعہ اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی کیلئے روانہ ہوا۔ ایونٹ آرگنائزر کیم سنگھ کا کہنا ہے کہ لاہور آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، ہم یو کے سے پاکستان اپنے مذہبی مقامات کا دورہ کرنے آئے ہیں۔ بس ٹرمینل سے روانگی کے وقت یاتریوں کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا۔ گردوارے اور لاہور کے خوبصورت مقامات دیکھیں گے۔