پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا

11-21-2023

(ویب ڈیسک) پاک افغان طورخم بارڈر کو کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا۔

طورخم بارڈر ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، طورخم بارڈر گیٹ ایکسپورٹ اور امپورٹ کے لئے بند کیا گیا تھا، بارڈر کھولنے سے ایکسپورٹ اور امپورٹ مال بردار گاڑیاں روانہ ہو گئیں۔ واضح رہے کہ طورخم بارڈر بند ہونے سے ہر قسم کی امپورٹ اور ایکسپورٹ مکمل طور پر بند ہو گئی تھی جس کے باعث بارڈر پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔