روپے کی قدر بحال، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

11-21-2023

(ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 287 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔