فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: تاجکستان نے پاکستان کو 1-6 سے شکست دے دی
11-21-2023
(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ایک کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا، میچ برق رفتاری سے شروع ہوا اور مہمان ٹیم نے لگاتار دو گول داغ دیئے۔ پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول بنا کر سکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم چھائی رہی، پے در پے حملے کئے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان نے مزید دو گول بنائے، پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔ خیال رہے کہ پاکستان کو گروپ جی کے پہلے میچ میں سعودی عرب سے 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔