آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کر دی
11-21-2023
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کر دی۔
ترجمان آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کر دی گئی ہے، اب لنکن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شرکت کرتی رہے گی تاہم فنڈز کی نگرانی آئی سی سی خود کرے گا۔ آئی سی سی نے ویمنز میچ آفیشلز کی فیس مردوں کے برابر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جنوری سے ویمنز مقابلوں میں ایک نیوٹرل امپائر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آزمائشی بنیادوں پر سٹاپ کلاک متعارف کرانے پر اتفاق کیا، گھڑی کا استعمال اوورز کے درمیان لگنے والے وقت کو منظم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔