ٹریفک پولیس کا کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن
11-21-2023
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کا کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔
8 روز کے دوران 2 ہزار 986 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کیا گیا۔ کم سن ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ گھریلو مجبوریوں کے باعث رکشہ چلا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے سختی کا علم نہیں تھا، اب ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیں گے۔ کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 3 روز کے دوران 1 ہزار 241 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔