صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت اجلاس، بریڈنگ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ
11-21-2023
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لائیو سٹاک بریڈنگ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
رجسٹرار اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اقبال نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے افزائش نسل کے ضوابط پر توجہ دینے پر زور دیا۔ ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی قوانین پر فوکس کرنا ہو گا۔ افزائش نسل کے قوانین کی وجہ سے مویشیوں کی نسل میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ایل ایس بی اے پنجاب بھر میں قوانین کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن کرے۔