سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

11-21-2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوئے، اس موقع پر سینئر ن لیگی رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر کے روز تک ملتوی کر دی۔