پاکستانی گلوکارعلی طارق کا اریجیت سنگھ کے ساتھ گانا وائرل

11-21-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارعلی طارق کو میوزک آئیکون اریجیت سنگھ کے ساتھ گانے کا یادگار موقع مل گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

بالی وڈ انڈسٹری کے سپر سٹار اریجیت سنگھ ابوظہبی میں اپنی جادو بھری آواز سے حاضرین کو محظوظ کررہے تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ اریجیت سنگھ نے اپنے گانے کے دوران علی طارق کی موجودگی کا نوٹس لیا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ گانے کا موقع فراہم کیا۔ علی طارق نے اس شاندار موقع کو ضائع نہیں کیا اور بھارتی گلوکار کے ساتھ گانے کے بول گائے جس پر اریجیت نے مسکرا کر انہیں شاباشی بھی دی۔ اریجیت سنگھ اور علی طارق کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اریجیت سنگھ کو کشادہ دلی اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔