مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم

11-21-2023

(لاہور نیوز) سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم ہو گیا۔

مسلم لیگ (ن) کو مقررہ تاریخ 20 نومبر تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز اور فہرست کو حتمی شکل دے گا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی مشاورت سے درخواست گزاروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، درخواستوں کی وصولی میں 20 نومبر تک ایک بار توسیع کی گئی تھی۔