نادیہ حسین نے بھی گلوکاری شروع کردی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

11-20-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں نادیہ حسین نےایک پروگرام میں  بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پہلی بار گلوکاری کی۔نادیہ حسین نے  پروگرام میں سن 1992 کے “اسٹرنگ بینڈ”  کا مشہور گانا “سر کیے یہ پہاڑ” گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ رپورٹ کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھا گیا کہ نادیہ حسین اپنی گائیکی میں مگن ہیں جبکہ پروگرام کے میزبان اُن کی گائیکی سے لطف اندوز ہو کررقص کرتے رہے۔