حریم شاہ کے سوشل میڈیا پر 'مودی'پر وار،ٹک ٹاکرکی پوسٹ وائرل

11-20-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر طنز کرنے کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔شکست کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پیغام جاری کیا۔ رپورٹ کے مطابق نریندرا مودی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آپ نے پورے ورلڈ کپ میں زبردست جذبے کے ساتھ کھیلا، قوم کو آپ پر بےحد فخر ہے، میں اور پورا بھارت آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے۔ مودی کی اس پوسٹ پر طنزیہ وار کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ مودی جی! اتنی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے، اُنہوں نے اپنے ردعمل میں قہقہے لگانے والے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔ٹک ٹاکر کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتےسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر عوام کی جانب سے بھی ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔