اکتوبر2023ء میں جاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی: سٹیٹ بینک
11-20-2023
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر 2023 میں جاری کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے میں کمی آئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں پاکستان کو جاری کھاتے میں صرف 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا، اس طرح مسلسل دوسرے ماہ جاری کھاتے کا خسارہ 10 کروڑ ڈالر سے بھی کم رہا۔ اس کے مقابلے میں اکتوبر 2022 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 85 کروڑ ڈالر رہا تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی درآمدات میں کمی اور برآمدات سمیت ترسیلات زر بڑھنے سے آئی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا حجم 1 ارب پانچ کروڑ ڈالر رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا تھا۔