سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

11-20-2023

(لاہور نیوز) سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر ہائی کورٹ نے حکومت کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

جسٹس عاصم حفیظ نے بشپ آزاد مارشل سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جاری کی کہ سانحہ جڑانوالہ پر کمیشن نہیں بنا سکتے۔ رپورٹ حقائق کے منافی ہے لہذا عدالت سانحہ جڑانوالہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم جاری کرے۔ عدالتی حکم پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق پیش ہوئے اور کہا کہ ہم اس حوالے سے حکومتی و انتظامی عہدیداروں پر مشتمل میٹنگ بلائیں گے۔