تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن، 130 سے زائد پختہ شیڈ اور تھڑے مسمار

11-20-2023

(لاہور نیوز) تجاوزات مافیا کے خلاف ایم سی ایل کا شکنجہ سخت ہو گیا۔ ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر کی ہدایت پر آپریشن میں 130 سے زائد پختہ شیڈ اور تھڑے مسمار کر دیئے گئے۔

شہر کے 32 مقامات پر جاری خصوصی انسداد تجاوزات آپریشن میں اہم مقام پر بڑی کارروائی کی گئی۔ زونل آفیسر ریگولیشن پارس زبیر نے شالامار زون کے علاقے میں اہم آپریشن کیا۔ ایک موریہ پُل سے سُکھ نہر جی ٹی روڈ تک کارروائی جاری ہے۔ اب تک کئے گئے آپریشن میں 130 سے زائد پختہ شیڈ اور تھڑے مسمار کئے گئے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ 4 ٹرکوں میں 110 سے زائد تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا۔ تجاوزات کے باعث علاقے میں ٹریفک کا بہاؤ شدید متاثر تھا۔ انسدادِ تجاوزات سے ٹریفک نظام میں بہتری کے ساتھ سموگ میں بھی کمی آئے گی۔ زونل افسران دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے کو یقینی بنائیں۔