پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

11-20-2023

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس کا مقصد بچوں کی عزت افزائی، حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کرنا ہے۔

ہر سال 20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، دور جدید میں بھی دنیا بھر میں بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے، اس قسم کا سلوک بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے پہلی بار انٹرنیشنل چلڈرن ڈے منانے کا اعلان 20 نومبر 1954 میں کیا، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی ومذہبی تربیت سے متعلق شعور اُجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر کے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔ آج کے دور میں بھی دنیا بھر میں بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا ہے، اس قسم کا سلوک بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ یاد رہے کہ بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار اہمیت رکھتا ہے اسی لئے ماں کی گود کو بچے کی اوّلین درس گاہ کہا جاتا ہے، بچے پھولوں جیسے ہوتے ہیں اس لئے انکا خیال بھی پھولوں کی طرح ہی رکھنا چاہیے۔