حکومتی اعلان کے باوجود پنجاب میں ماسک کے استعمال کا حکم نظرانداز

11-20-2023

(لاہور نیوز) حکومتی اعلان کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں شہریوں نے ماسک کے استعمال کا حکم ہوا میں اڑا دیا۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک ہفتے کے لیے سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے باوجود سرکاری و نجی دفاتر،سکولز ،مارکیٹس ،لاری اڈوں پر شہریوں نے ماسک کا استعمال نہ کیا،ماسک پہننے کی پابندی سے اکثر شہری لاعلم نکلے۔ ضلعی انتظامیہ بھی ماسک کا استعمال یقینی بنانے میں ناکام رہی، حکومت نے احکامات تو جاری کردیئے لیکن ماسک کی افادیت  سے آگہی کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہ کیے گئے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  فیس ماسک پہننے کی ایک ہفتے کی حکومتی پابندی پر عمل کرکےعوام  خود  کو سموگ کے مضر اثرات اور دیگر کئی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔