پنجاب :سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈرسمیت 7دہشتگرد گرفتار

11-20-2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 248 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی ، سرگودھا، بہاولپور، پاکپتن اورساہیوال میں کی گئیں ، بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرسلمان گرفتارکرلیا گیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، 2ہینڈ گرنیڈ اور نقدی برآمد ہوئی ہے،دہشت گردوں کی شناخت موسی ، خالد، سلمان ، ندیم ،اکمل اور یاسر یٰسین کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا ہے کہ رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں   جبکہ 46 ہزار 467 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی،سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔