ایف بی آر نے کسٹمز افسران کی تعیناتیوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں

11-20-2023

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز افسران کی تعیناتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

حکام کے مطابق کسٹمز میں تعینات انسپکٹرز کی سکیورٹی کلیئرنس کے سلسلے میں ایف بی آر نے تمام کسٹمز ڈائریکٹوریٹ اور کلکٹریٹس سے فیڈرل پبلک سروس  کمیشن کے ذریعے تعینات ہونے والے افسران کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ ایف پی ایس سی کے ذریعے 2017 سے پاکستان کسٹمز میں تعینات ہونے والے انسپکٹرز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ڈائریکٹوریٹس کو اپریزمنٹس ، ویلیوایشن آفیسرز، پریوینٹیو آفیسرز کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، ڈپٹی اسسٹنٹ کیمیکلز ایگزیمینر ، اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اور ایم آئی ایس آفیسرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔  ایف بی آر نے تمام ڈائریکٹوریٹس اور کلکٹریٹس کو تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس کی وجہ سے ایف پی ایس سی کے ذریعے تعینات ہونے والے افسران کا ڈیٹا مانگا گیا ہے ۔