سیف سٹیز کا ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن،8 منچلے گرفتار

11-20-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون ویلنگ کرنے والے 8 نوجوان گرفتار کروا دیئے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے کیمروں کے ذریعے ون ویلرز کی خصوصی مانیٹرنگ کی، سیف سٹی کیمروں میں نظر آنے والے ون ویلرز کی فیلڈ فورس کو نشاندہی کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ فیلڈ فورس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 8 ون ویلرز کو گرفتار کیا،ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کو گرفتار کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں۔ سیف سٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری ون ویلنگ کی شکایت فوراً 15 پر کریں۔