نگران وزیراعظم کی آسٹریلوی ٹیم کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد
11-20-2023
(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر عالمی چیمپئن بننے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آسٹریلوی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کرکٹ کا عالمی کپ جیتنے پر آسٹریلیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹریوس ہیڈ نے ناقابل یقین اننگز کھیلی، بھارتی ٹیم نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔ — Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 19, 2023 واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔