چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفے نے انضمام الحق کو کتنے کروڑ کا نقصان کروایا؟جانئے
11-19-2023
(ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفے نے انضمام الحق کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان کروا دیا ،ازخود عہدہ چھوڑنے پر پی سی بی کوئی ادائیگی نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر پی سی بی کے ساتھ 3 سالہ معاہدہ کیا تھا، اس میں 6 ماہ کا نوٹس پیریڈ بھی شامل تھا، گزشتہ دنوں ان پر مفادات کے ٹکراؤ کا الزام سامنے آیا جس پر پی سی بی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی۔ انضمام نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تحقیقات میں کلیئر ہونے پر واپس آ جائیں گے، مگر پھر میڈیا میں تیزوتند بیانات دیتے رہے جس پربورڈ نے استعفی منظور کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ انضمام الحق نے چونکہ خود عہدہ چھوڑا ،لہذا ہم انھیں 6 ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کے پابند نہیں، اگر انھیں برطرف کیا جاتا تو معاہدے کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے دینے پڑتے۔