سابق صوبائی وزیر سردارآصف نکئی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر آئی پی پی میں شامل

11-19-2023

(لاہور نیوز)تحریک انصاف کو علی نواز اعوان کے بعد ایک اور جھٹکا، سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

 سردار آصف نکئی نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدرعبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ،ملاقات میں عون چودھری، صمصام بخاری، نعمان لنگڑیال اور دیگر بھی موجودتھے۔ جہانگیر ترین اور علیم خان نے آئی پی پی میں شمولیت پر سردار آصف نکئی کو خوش آمدید کہا۔