ورلڈ کپ فائنل: فلسطین کا حامی نوجوان گراؤنڈ میں آگیا

11-19-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میچ کے دوران فلسطین کے حامی نوجوان نے میدان میں جاکر ویرات کوہلی کو گلے لگالیا۔

بھارتی شہر  احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے 14ویں اوور میں فلسطین کے حامی نوجوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو لگے لگا لیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ تماشائی سکیورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ کا نعرہ درج تھا۔ تماشائی کے میدان میں آنے کی وجہ سے کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا، بعدازاں سکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔